جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

قطر کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ کون سابڑااسلامی ملک ہوگا،امریکی تھنک ٹینک نے اشارہ دیدیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آبان (نیو ز ڈ یسک( حال ہی میں قطر میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تنظیم کا آخری بڑا مرکز ترکیہ ہے، جو ممکنہ طور پر اسرائیل کے اگلے ہدف میں شامل ہو سکتا ہے۔امریکی تھنک ٹینک انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ سینئر تجزیہ کار مائیکل روبن کے مطابق ترکیہ کی نیٹو رکنیت بھی اسے اسرائیلی کارروائی سے محفوظ نہیں رکھ سکے گی۔ ان کے خیال میں اسرائیل اپنی ممکنہ کارروائی کو دہشت گردی کے معاونین کے خلاف دفاعی اقدام قرار دے سکتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ نیٹو کا آرٹیکل فائیو، جس کے تحت ایک رکن ملک پر حملے کو سب پر حملہ سمجھا جاتا ہے، از خود لاگو نہیں ہوتا۔

امریکا، سویڈن اور فن لینڈ جیسے ممالک، جو اس وقت ترکیہ سے ناخوش ہیں، اس شق کو ویٹو کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق حماس کے رہنما دوحہ کو ایک محفوظ مقام خیال کرتے تھے، لیکن حالیہ فضائی حملے نے یہ تصور ختم کر دیا۔ دوحہ پر حملہ اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یہ سلسلہ چھ مسلم ممالک تک جا پہنچا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل اب تک فلسطین، لبنان، شام، یمن، ایران اور تیونس میں حملے کر چکا ہے۔ تیونس میں ایک واقعے کے دوران اسرائیلی ڈرون نے غزہ جانے والے امدادی قافلے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…