اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کوئٹہ کی بیوٹم یونیورسٹی کے گرفتار لیکچرار نے دہشتگردوں کیلئے سہولت کاری کااعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ سے بی ایل اے کے گرفتار سہولت کار لیکچرارکا اپنے اعترافی بیان میں کہناتھا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کرتے تھے،مجھے حربیار کی طرف سے اہداف بتائے جاتے تھے،دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے سہولت کاری کی تھی۔
گرفتار ملزم کاکہناتھا کہ ریاست نے ہمیں سب کچھ دیا ہے،گرفتار لیکچرار کا مزید کہناتھا کہ ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں۔