ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی نوید سنادی گئی

datetime 13  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی،پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا،ہماری کوشش ہے کاروباری لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو۔بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، ایک تیسری عالمی ریٹنگ ایجنسی بھی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے بعد پاکستان کے ایکسپورٹ کے مواقع بڑھے ہیں، ہم صحیح سمت کی طرف جا رہے ہیں، ٹیکسیشن کے نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ٹیکس ریلیف دے چکے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کا ہدف معاشی ترقی ہے، اس سال کے آخر میں پانڈا بانڈ جاری کر رہے ہیں، چین سے بھی ہم معاہدے کر رہے ہیں، دو دن پہلے گیلپ کے سروے میں کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی اْمید ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کاروباری لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو، پرائیویٹ سیکٹر نے اس ملک کی اکانومی کو لیڈ کرنا ہے، ہمارا کام کاروباری طبقے کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے تمام چیمبرز سے ہم رابطے میں ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کھلے دل کے ساتھ سب کو اعتماد میں لینے کے عمل پر کار بند ہے، جہاں جہاں کاروبار میں جائز تشویش ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہم نے مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، میری درخواست ہے کہ ہم مل جل کر قدم سے قدم ملا کر چلیں، ہم نے پاکستان کو خوشحال ملک بنانا ہے، اللّٰہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔انہوںنے کہاکہ میں سب کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری پہچان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، مختلف سیکٹرز میں معیشت میں بہتری پر آپ کے سامنے ہے، مجھے اْمید ہے اس سال معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پچھلے سال ایک ٹریلین ڈیٹ سروس ادا کی ہے، ہم اپنا ہاؤس ان آرڈر کر رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں 60 فیصد گروتھ ہوئی ہے،اسٹاک ایکسچینج میں اچھی بات یہ ہے کہ نئے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ وفاقی حکومت نے 45 وزارتوں اور محکموں کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع کیا ہے، سرکاری اداروں کی نجکاری تیزی سے بڑھے گی، وزیر اعظم ایف بی آر ٹرانسفارمیشن کی میٹنگز کی خود نگرانی کر رہے ہیں، بجٹ کی تشکیل میں نہیں پورے سال آپ سے رابطہ میں رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…