جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

وزیر اعظم پاکستان کی تنخواہ کے حوالے سے اہم انکشاف

datetime 6  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے پارلیمانی نظام میں وزیرِاعظم کے عہدے کو سب سے اہم اور بااختیار تصور کیا جاتا ہے، تاہم حالیہ انکشافات سے معلوم ہوا ہے کہ اس اعلیٰ ترین منصب کی تنخواہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں اور وزرا کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔سینیٹ میں پیش کردہ کابینہ ڈویژن کی رپورٹ میں وزیراعظم کو دی جانے والی تنخواہ، مراعات، الاؤنسز اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی سہولیات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ اور مراعات، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے مقابلے میں نہایت کم ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 13 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے، جب کہ ایک رکنِ پارلیمنٹ کو حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔اس کے برعکس وزیراعظم پاکستان کی بنیادی تنخواہ صرف 1 لاکھ 7 ہزار 280 روپے مقرر ہے، جو الاؤنسز سمیت ملا کر تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے۔ حیران کن طور پر وزیراعظم کو مدتِ ملازمت کے بعد نہ تو پنشن دی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی مالی فوائد یا ٹیکس میں رعایت دی جاتی ہے، البتہ سکیورٹی تاحیات فراہم کی جاتی ہے۔مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سرکاری تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ رقم وصول نہیں کر رہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…