پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

اسپین کایورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا متعارف کروادیا

datetime 4  اگست‬‮  2025 |

میڈرڈ(این این آئی)یورپ کے خوبصورت ملک اسپین نے سب سے سستا ویزا متعارف کروا دیا ہے جسے صرف 21 ہزار پاکستان روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کا یورپ کے خوبصورت لیکن مہنگے ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔اسپین نے غیر یورپین افراد کے لیے یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا متعارف کروایا ہے جس کی فیس صرف 75 ڈالر (21 ہزار روپے پاکستانی)ہے۔اسپین کی جانب سے نیا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا متعارف کروایا گیا ہے، یہ ویزا ان غیر یورپی ریمورٹ ورکرز کے لیے ہے جو اسپین میں ایک سال یا اس سے زائد مدت تک رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپین کے اسٹارٹ اپ ایکٹ کے تحت شروع کیا جانے والا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا عالمی ٹیلنٹ اور ریموٹ پروفیشنلز کو راغب کرنے کے لیے ہے جو روایتی ورک پرمٹ کے مقابلے میں سستا اور آسان ہے۔یہ ویزا حاصل کر کے غیر یورپی افراد اسپین میں رہائش کے ساتھ ساتھ غیر ہسپانوی کلائنٹس یا کمپنیوں کے لیے بھی کام کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا صرف غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے، ویزا ہولڈرز کو ریموٹ کام کرنا ہوگا۔ویزہ ہولڈرز یا تو کسی غیر ہسپانوی کمپنی کے ملازم کے طور پر کام کر سکیں گے یا تو وہ خودمختار پروفیشنلز کے طور پر کام کریں گے۔اس ویزے کے حصول کے خواہشمند افراد کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ اس کی 80 فیصد آمدنی اسپین سے باہر کے ذرائع سے ہونی چاہیے جبکہ ویزے کے بعد آپ کو اپنے کلائنٹس یا کمپنی کے ساتھ کم از کم تین ماہ کام کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ ایک شرط یہ بھی ہے کہ ویزا ہولڈرز کی کمپنی یا کاروبار کم از کم ایک سال سے چل رہا ہو۔اسپین کے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ یورپ کا سب سے سستا ویزا ہے جو صرف 75 ڈالر (پاکستانی 21 ہزار روپے)میں آفر کیا جا رہا ہے، اس ویزے کا حصول روایتی ورک ویزوں کے مقابلے میں آسان ہے۔اس ویزے کے حصول کے بعد آپ ایک سال تک اسپین میں رہ سکتے ہیں اور اس کے بعد بھی قیام کی مدت کو بڑھا سکتے ہیں۔

اگر ویزا ہولڈر اسپین میں آمدنی کے طے شدہ تقاضے پورے کرتا ہے تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ بھی رہائش اختیار کر سکتا ہے۔اس ویزے کے خواہشمند غیر یورپی شہری اپنے ملک یا اسپین میں رہتے ہوئے بھی ڈیجیٹل نومیڈ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ویزا حاصل کرنے کے لیے ریموٹ ملازمت یا فری لانس معاہدوں اور کاروبار کے ایک سال سے زیادہ عرصے سے چلنے کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔امیدوار کو ویزے کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والی آمدنی کا ثبوت اور اپنے صاف ستھرے کریمنل بیک گراونڈ کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…