منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد، غیرملکی گرفتار

datetime 27  جولائی  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے اور 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرکے غیر ملکی شہری کوگرفتارکرلیا۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی موجودگی میں ترنول میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گدھے کا گوشت اور درجنوں گدھے برآمد کرلیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوان مجموعی طور پر 25 من گدھے کا گوشت اور50 سے زائد گدھے برآمد کیے گئے جبکہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے کہ گوشت کن کن علاقوں میں سپلائی کیا گیا ہے جبکہ گوشت کو غیر ملکی شہریوں کے کھانے کے لیے استعمال کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔فوڈ اتھارٹی نے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا جبکہ گوشت کو تلف کردیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…