پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

76ممالک میں 21ہزار 406پاکستانی شہریوں کے قید ہونے کا انکشاف

datetime 19  جولائی  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت سمندر پاکستانی نے انکشاف کیا ہے کہ 76ممالک میں 21ہزار 406پاکستانی شہری قید ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے بتایا کہ 76ممالک میں 21ہزار 406پاکستانی شہری قید ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 423پاکستانی قید ہیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 5ہزار 297پاکستانی قید ہیں۔وزارت سمندر پاکستانی کے حکام نے مزید بتایا کہ ترکی میں ایک ہزار 437جبکہ بھارت میں 738پاکستانی قید ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرونی ممالک میں 14پاکستانی سفارتخانوں سے تاحال ریکارڈ حاصل نہیں ہوسکا، جبکہ کئی پاکستانی شہری اس وقت جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…