جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

datetime 10  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان نے یو اے ای کی ایئرلائن ایئر عربیہ کو پاکستان کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق سیالکوٹ سے ایئرعربیہ 17 جولائی سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، ملتان اور فیصل آباد پر ایئرعربیہ کو ہفتہ وار پانچ، پانچ پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں رابطہ ہوا ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے پاکستان کے دورے کو حتمی شکل دے دی ہے۔امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرے گی جس میں پروازوں کے معاملے پر بات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…