منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور،6لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین، قبرستان میں چھپائی گئی رقم بھی برآمد

datetime 4  جولائی  2025 |

لاہور (این این آئی) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 6لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چھپا دیا اور 15پر جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ مغلپورہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے واردات کے ملزم کو 24 گھنٹے سے پہلے گرفتار کیا۔ ملزم سے 6لاکھ نقدی رقم جو کہ قبرستان میں چھپائی تھی برآمد کرلی، ملزم وقاص پر مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او مغلپورہ اور ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…