پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ویٹرز نے شادی ہال میں ہی واردات ڈال دی، لاکھوں کا سامان لے اڑے

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اڑے تھے۔

ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا شادی ہال کے مالک کے ساتھ لین دین کا معاملہ چل رہا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے مل کر واردات کی۔پولیس نے بعد ازاں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 5اے سی چلر اور 2ڈیپ فریزرزبرآمد کرلیے۔ ملزمان میں چاند، بابر اور شان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…