ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر کا حل قریب، امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 13  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری دیرینہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو جوہری جنگ کی جانب بڑھنے سے روکا۔

ان کے بقول، “میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ پہلے جنگ روکو، تجارت بعد میں ہوگی۔ انہوں نے میری بات سنی، جنگ بند ہوئی اور اب ہم تجارتی معاملات پر بات کر رہے ہیں۔”ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پر دونوں ممالک کی دشمنی کو ختم ہونا چاہیے، اور وہ اس میں ثالثی کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ “میں نے دونوں فریقین سے کہا کہ آپ مسئلہ کشمیر پر بہت دیر سے ایک دوسرے کے مخالف ہیں، آئیں اسے ختم کریں”، انہوں نے کہا۔امریکی محکمہ خارجہ کی سابق ترجمان ٹیمی بروس نے بھی امید ظاہر کی کہ ٹرمپ اپنے دور صدارت میں کشمیر جیسے اہم تنازعے کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “ٹرمپ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ایسے افراد کو بات چیت پر آمادہ کیا جن کے بارے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

“قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ پہلے بھی متعدد بار پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی بات کر چکے ہیں۔ ان کے ان بیانات پر اکثر بھارتی حکومت ناراض ہو جاتی ہے، جبکہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں خصوصاً کانگریس، وزیر اعظم نریندر مودی کو طنز کا نشانہ بناتی ہیں۔یاد رہے کہ 10 مئی کو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر راضی ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…