منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

آج سے16 جون تک تیز آندھی،کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری

datetime 13  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالاء اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کا 13جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 13 سے 16 جون کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری گلیات ، سوات مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔

بٹگرام ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ منڈی بہاالدین ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، ناروال ، لاہور ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح ہری پور ، پشاور ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مہمند ، خیبر ، کرم ، کوہاٹ ، کرک ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، ،ژوب ، بارکھان ، موسیٰ خیل میں بھی چار روز کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…