جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سکھر سے مستقل بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے کا ممبئی میں مبینہ قتل

datetime 10  جون‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)سکھر سندھ سے مستقل بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے نوتن داس سنجے اور سپنا داس کو نیو ممبئی میں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی مہاجر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کیااور پھر خودکشی کرلی، پولیس نے مرنے والے سنجے کمار کیخلاف ہی قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس افسر دیپک سروے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح 9 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کھار گھر میں واقع رہائش گاہ پر پیش آیا، شوہر نے مبینہ طور پر چاقو سے بیوی کی گردن، کمر اور کندھے پر وار کر کے اسے ہلاک کر دیا، بعد میں شوہر نے اسی چاقو سے اپنی گردن پر شدید زخم لگائے، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ جوڑا نومبر 2024 میں اپنے 2 بیٹوں (جن کی عمریں 10 اور 6 سال ہیں) کے ساتھ بھارت منتقل ہوا تھا، وہ کھار گھر میں کرائے کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھے اور ملازمت کی تلاش میں تھے۔تفتیشی افسر کے مطابق، ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور وہ مالی مشکلات کے باعث پاکستان واپس جانے پر غور کر رہے تھے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا، جب جوڑے کا چھوٹا بیٹا اسکول سے واپس آیا مگر کسی نے دروازہ نہیں کھولا، اس پر بچے نے ہمسایوں سے رابطہ کیا، جنہوں نے متوفیہ خاتون کی بہن کو اطلاع دی، بہن نے پولیس کو مطلع کیا، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں میاں بیوی کو مردہ پایا۔

پولیس افسر کے مطابق، واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم، مقتولہ کی بہن نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ایک جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا، ان کی شکایت پر مقتول شوہر کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 103(1) کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپنا کی بہن سنگیتا ( جو بھارتی شہری ہیں) وہی اس جوڑے کے مالی اخراجات اٹھا رہی تھیں، اور سنگیتا نے ہی ڈولفن پرائیڈ سوسائٹی، سیکٹر 34 کھار گھر میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا تھا۔دونوں میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ماہ بھی مالی تنگی اور گھریلو تنازع ہوا تھاتاہم سپنا نے بہن کے اصرار کے باوجود پولیس کو شکایت درج کرانے سے گریز کیا تھا، یہ جوڑا پاکستان واپس جانے کے لیے ضروری قانونی کارروائی کی تکمیل میں مصروف تھا۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کے مطابق جوڑے کا تعلق سکھر، سندھ سے تھا، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو ان کے دونوں بچے اسکول گئے ہوئے تھے، واقعے پر سنجے اور سپنا کا خاندان گہرے صدمے میں ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…