منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

سکھر: شہری نے اغوا کے 3 سال بعد خریداری کیلئے موبائل مارکیٹ آئے کچے کے ڈاکو کو پکڑوا دیا

datetime 2  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق 3 سال قبل اغوا کیے گئے شہری نے پہچان کر دھرلیا، کچے میں کئی ماہ یرغمال رہنے والے سکھر کے شہری نے ڈاکو کو موبائل مارکیٹ میں گھومتے ہوئے پہچانا۔شہری نے ساتھیوں کی مدد سے کچے کے ڈاکو کی پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق کچے کا ڈاکو خاتون اور ایک ساتھی کے ساتھ سم خریدنے سکھر کی موبائل مارکیٹ پہنچا تھا۔سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب کچے کے ڈاکو کو پہچان کر پکڑنے والے شہری نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ تین سال پہلے اسی ڈاکو نے خاتون کی آواز میں بات کرنے کے بعد بلا کر اغوا کیا تھا، ڈاکوؤں نے کئی ہفتے تک تشدد کرنے اور بیس لاکھ روپے تاوان لینے کے بعد چھوڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…