منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی

datetime 29  مئی‬‮  2025 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک)اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بالائی حصوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب، میدانی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھا رہا۔

ملک کے سب سے زیادہ گرم شہروں میں جیکب آباد، تربت اور سبی شامل رہے جہاں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، ملتان، جہلم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 42، جبکہ پشاور اور مظفرآباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اسلام آباد کا درجہ حرارت 38، کراچی کا 37، کوئٹہ کا 34، اور گلگت کا 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور ممکنہ بارشوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…