جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مسافر کوچ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، 4 جاں بحق، 40زخمی

datetime 29  مئی‬‮  2025 |

سبی(این این آئی) بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، حادثے میں زخمی 32 مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سبی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گہری چوٹیں آئی ہیں، کئی مریضوں کی حالت نازک ہے تاہم ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…