بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو اندازہ ہو گیا ان کی قیادت کے تلوں میں تیل نہیں،شیرافضل مروت

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایم این اے شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو اندازہ ہو گیا ان کی قیادت کے تلوں میں تیل نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مایوسی قیادت نے خود پھیلائی ہے،مزاحمتی طاقت کوخود ہی پی ٹی آئی نے پارہ پارہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں نے مجھے عمران خان سے ملاقات کرنے کا کہا ہے،پہلے مانا جائے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی پھرملاقات کیلئے جاؤں گا۔

ایم این اے نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی خلاصی صرف احتجاج کے ذریعے ہو سکتی ہے، موجودہ قیادت احتجاج سے کتراتی ہے، پی ٹی آئی کوغلط اوربدنیتی پرمبنی فیصلوں سے پاک کرنا ہوگا،عمران خان کوجیل میں رکھنے سے استحکام نہیں آئیگا۔شیرافضل مروت نے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ حکومت کی سیاسی گرفت مضبوط ہوئی ہے، پی ٹی آئی کا ہرفیصلہ ہی ناقص رہا، مجھے پہلے پارٹی سے نکالا اور پھر گالیاں بھی دیں، بانی کواندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی قیادت کے تلوں میں تیل نہیں، سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خان کیلئے سیاسی بات کرنے کی راہ ہموارکی۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…