جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

datetime 24  مئی‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف کے بیان پر جرح کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے دعوے میں پانامہ کیس کا ذکر کیا ہے، اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہاہوں، مجھ پر بہت بڑا بد دیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، 10 ارب روپے کا الزام لگایا گیا تھا، یہ سیدھا سا کیس ہے۔

وکیل نے کہا کہ آپ پانامہ کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟۔شہباز شریف نے کہا کہ اخبارات میں پانامہ پیپرز کا ذکر آیا تھا، مجھے تفصیلات کا علم نہیں ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟۔وزیراعظم شہباز شریف نے جواب دیا کہ پانامہ کیس میرے خلاف نہیں تھا، فیصلے کا علم نہیں ہے۔عمران خان کے وکیل نے سوال کیا کہ پانامہ کیس میں فریق کون تھے؟۔شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں فریق نہیں تھا مگر یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔وکیل نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں مدعی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مدعا علیہ نواز شریف تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہوں گے مگر میں کیس کا فریق نہیں تھا، مجھے تفصیلات کا علم نہیں ہے۔بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 2جون 2025تک ملتوی کر دی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…