منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

شدید گرمی کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

datetime 23  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں 23 اور 24 مئی کے دوران آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مرطوب ہوائیں ان دنوں مسلسل ان علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 24 مئی کو ایک مغربی سسٹم کے ملک کے بالائی خطوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔

اس موسمی تبدیلی کے نتیجے میں کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں بھی موسم کی یہی صورتحال دیکھی جائے گی۔

علاوہ ازیں ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں بھی انہی دنوں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے کچھ علاقوں جیسے ژوب، زیارت اور بارکھان جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں جن میں سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں، وہاں 24 مئی کو بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ موسمی خطرات سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…