بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 بچوں سمیت 5 شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کونشانہ بنایا گیا، ابتدائی اطلاعات کےمطابق 3 بچوں سمیت 5 افراد شیہد ہوئے، دہشتگردحملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکےپی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ نے دھماکے میں 35 بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…