پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

datetime 7  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کے دائرے کو وسیع کیا تو صورت حال ایٹمی تصادم تک جا سکتی ہے۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر خطے میں ایٹمی جنگ چھڑتی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فورسز نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آزاد کشمیر اور پاکستان کے کچھ علاقوں پر حملے کیے۔ ان حملوں کے جواب میں پاکستان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے تباہ کر دیے اور ایک اہم بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔ پاکستانی افواج نے دشمن کی متعدد چیک پوسٹیں بھی تباہ کیں، جن کی ویڈیوز ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئیں۔

ادھر آج منعقد ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کو دشمن کی جارحیت کا سخت جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان کو اپنی سرزمین، عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے جوابی اقدام کا حق حاصل ہے۔ پاکستان کسی بھی وقت، کسی بھی مقام اور کسی بھی طریقے سے بھارتی حملے کا بدلہ لینے میں آزاد ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، مگر اپنے قومی وقار، علاقائی خودمختاری اور قوم کے تحفظ پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…