جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی جارحیت پر پاکستان نے جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا

datetime 5  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اُس کی جانب سے کوئی جارحانہ اقدام کیا گیا تو پاکستان مکمل قوت کے ساتھ دفاع کرے گا، چاہے وہ روایتی طاقت ہو یا جوہری صلاحیت۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے بغیر کسی مستند ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کی، جسے پاکستان نے ٹھوس شواہد کے ذریعے مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی الزامات کے باعث نہ صرف اس کی ساکھ عالمی سطح پر متاثر ہوئی ہے بلکہ اس کا پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔

پاکستان میں تعینات سفیر محمد خالد جمالی نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی عسکری کارروائی کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اور بھارت پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان پر الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

خالد جمالی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دراندازی یا جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، خصوصاً پانی جیسے حساس معاملے پر کوئی بھی حملہ، خطے میں کشیدگی کو جنگ میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن حد تک جائے گا۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ پاکستان نے چین اور روس سے اس معاملے میں ثالثی اور تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔ پاکستانی سفیر نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، اور ہم کسی قسم کے جنگی پروپیگنڈے کو تسلیم نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…