سرینگر(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے ہمیشہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو رد کیا ہے اور وہ مختلف مواقع پر اپنی آزادی کی آواز بلند کرتے ہیں۔حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کے ایک رکشہ ڈرائیور سے پہلگام حملے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر اس نے بے خوف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کی چال ہے۔
اس سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ہندوستان میں رہتے ہیں تو اس نے واضح اور دو ٹوک جواب دیا کہ نہیں! ہم کشمیر میں رہتے ہیں، کشمیر انڈیا کا نہیں ہے۔یہ الفاظ ہر کشمیری کے دل کی آواز ہیں، جو بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، کشمیریوں کے گھر تباہ کردیے گئیخطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رکشہ ڈرائیور کی بات نہ صرف کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے اندر بھارت کے خلاف ایک گہری نفرت اور آزادی کی خواہش ہے۔کشمیری عوام اپنے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں اور مختلف طریقوں سے دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے۔