اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں و غیر ملکی شہریوں کو موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کی عارضی سہولت میسر ہے،سہولت کے پیش نظر پاکستان کے دورے پر آنے والے بیرون ملک مقیم افراد اپنی ذاتی موبائل ڈیوائسز ہر دورے کے دوران 120دن کیلئے عارضی طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صارف دوست نظام بیرون ملک مقیم افراد کو پاکستان میں اپنے قیام کے دوران بلا تعطل موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ رابطے میں آسانی ہو۔ یہ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے پی ٹی اے کے آفیشل ڈیوائس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے کی جا سکتی ہے ۔