پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2025 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل کے قریب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں اور عمران خان کی تین بہنوں کو حراست میں لے لیا، جو عمران خان سے ملاقات کی غرض سے جیل جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، احمد خان بچھر، اور عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم جیسے ہی جیل کے قریب پہنچے، پولیس نے انہیں ناکے پر روک لیا۔ اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے انہیں متعدد افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، جن میں پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ساتھ عمران خان کے رشتہ دار قاسم خان کے بھی وارنٹ شامل تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں صاحبزادہ حامد رضا، احمد خان بچھر اور دیگر شامل ہیں، جنہیں قیدیوں کی وین میں بٹھا کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کا دن عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کے لیے مقرر نہیں تھا، اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے جیل پہنچیں، جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق، جیل جانے پر اصرار اور واپسی سے انکار پر حراست عمل میں لائی گئی، جبکہ وارنٹس کے مطابق یہ اقدام قانونی دائرہ کار میں کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…