منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش پر50 ہزار افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ

datetime 10  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریری جواب میں بتایا کہ ایران اور یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنیوالے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کرنے کی سفارش ایف آئی اے بلوچستان نے کی تھی، ان افراد کے پاسپورٹ غیر قانونی داخلے، جعلی پاسپورٹ ،فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افراد بلیک لسٹ سے ہٹانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹ کے پاس مروجہ طریقہ کار کے مطابق اپیل کر سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے آن لائن فراڈ سے متعلق تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2024 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 ہزار 722 انکوائریاں رجسٹرڈ کیں، آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف 832 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں ایک ہزار 212 افراد گرفتار اور 17 مقدمات کے حتمی فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عوام کو آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کر رہا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں جاری تھا کہ اس دوران کورم کی نشاندہی کردی گئی، کورم مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کے لیے وقفہ کر دیا، اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو کورم پورا نہ نکلا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس (آج) جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…