جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

کراچی سے ٹورنٹو جانے والے مسافر سے کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)کراچی ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹورنٹو کے مسافر کے قبضے سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ملزم مسافر کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق مسافر عرفان الحق ٹورنٹو جانے کے لیے کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا۔ اے ایس ایف کے ماہر عملے نے مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔بیگ کی دستی تلاشی کے دوران 70 ہزار امریکی ڈالرز، 22 سو کینیڈین ڈالرز کے علاوہ 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔حکام کے مطابق ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…