پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

صدرپاکستان آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار، پیکا کے تحت مقدمہ درج

datetime 4  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں ایک پولیس اہلکار کو صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ابراہیم حیدری تھانے سے تعلق رکھنے والے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (SIO) ابرار شاہ نے مبینہ طور پر 2 اپریل کو فیس بک پر ایک ایسی پوسٹ کی جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے۔

پولیس نے اس اقدام کو انتہائی سنجیدہ نوعیت کا قرار دیتے ہوئے سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور ابرار شاہ کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، رات تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر ابرار شاہ نے انگریزی زبان میں ایک تبصرہ کیا جس میں انہوں نے ملک کی اعلیٰ ترین شخصیت کے بارے میں غیر شائستہ زبان استعمال کی۔ پولیس کے مطابق، یہ عمل پیکا آرڈیننس کی دفعہ 504 اور پی پی سی کی دفعہ 21 کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری ان دنوں علیل ہیں اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…