پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ،غیرملکی خاتون سے کوکین، آئس برآمد

datetime 15  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں نائیجیرین خاتون سے 12گرام کوکین اور 300گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون میں 8ملزمان کو گرفتار کرکے 18کروڑ 86لاکھ سے زائد مالیت کی 927.204کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جی ٹی روڈ راولپنڈی میں ہسپتال کے قریب نائیجیرین باشندے سے 1.2کلو چرس، 2گرام کوکین اور 150گرام آئس برآمد کی گئی، جی 10 اسلام آباد کے قریب نائجیرین خاتون سے 12 گرام کوکین اور 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسقط جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے مسقط جانے والے مسافر سے 1.172کلو گرام آئس برآمد کر لی۔مسافر نے آئس بیگ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کردیا گیا۔کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 1.490کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ بلوچستان میں واشک کے علاقے ماشخیل سے 500 کلو افیون اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔ فیصل آباد میں سمن آباد کے قریب سے 291.6کلو چرس اور 64.4کلو افیون برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

لاہور میں شاہ پور کانجراں میں گھر سے 9.950کلو چرس، 1.5کلو آئس اور 1.2کلو افیون برآمد کر کے خاتون کو گرفتارکر لیا گیا۔ کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار سے 3کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔شاہ پور کانجراں لاہور کے قریب ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے 2.4کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…