بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی’ بھارتی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

datetime 28  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے لیے ایک اور برُی خبر ہے کہ ان کے اہم بولر محمد شامی انجری خدشات کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے باہر ہو سکتے ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق دو دن کے وقفے کے بعد بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے کی تیاری دوبارہ شروع کر دی ہے۔تاہم ایک بڑی تشویش سامنے آئی ہے کہ محمد شامی نیٹ باؤلنگ سیشن اور فیلڈنگ پریکٹس دونوں سے غیرحاضر تھے۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی کے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں ہے اور یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ وہ پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

بنیادی تشویش یہ ہے کہ آیا انہیں ٹانگ کی معمولی چوٹ کا سامنا ہے یا گھٹنے کے مسائل دوبارہ سامنے آئے ہیں۔ شامی کو پریکٹس کے دوران دونوں گھٹنوں میں پٹے کے ساتھ دیکھا گیا جو ان کی دستیابی کے لیے کوئی امید افزا علامت نہیں ہے۔شامی کی دشواری پاکستان کے خلاف میچ کے دوران واضح تھی جہاں وہ گیند پر کنٹرول کرنے میں مشکلات سے دوچار تھے اور انہوں نے اپنے پہلے اوور میں پانچ وائیڈ بولڈ کیے تھے پھر تھوڑی دیر بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، جس سے ان کی فٹنس کے بارے میں مزید خدشات بڑھ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…