لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا سسٹم پاکستان داخل ہوگیا، 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے ۔ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،فیصل آباد ،شیخو پورہ ،نارووال ،میانوالی ،سیالکوٹ ، سرگودھا ، بھکر ،خوشاب ،حافظ آباد ،گجرانوالہ ،منڈی بہائوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔ 25 سے 27 فروری تک ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،لیہ ،مظفرگڑھ ،خانیوال ،ساہیوال ،پاکپتن ،اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں، بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔