واشنگٹن (این این آئی )امریکی سائنس دانوں نے ملک بھر سے قاتل بھڑوں کے خاتمے کا اعلان کیا ہے، یہ کیڑے امریکا میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑی بِھڑ (ہارنیٹ)جس نے 2013 میں چین میں 42 افراد کو ہلاک کیا تھا، کو امریکہ سے ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ پانچ سال بعد ممکن ہوا ہے کہ جب پہلی بار اس خطرناک قاتل کیڑے کو واشنگٹن میں کینیڈین سرحد کے قریب دیکھا گیا تھا۔امریکا کے زرعی محکمے نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ واشنگٹن میں 2021 کے بعد سے اس بھڑ (ہارنیٹ)کے کوئی آثار نہیں ملے اور اب اسے مکمل طور پر ختم کیا جا چکا ہے۔