اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں۔نجی ٹی و ی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتِ حال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ جرگے میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔