بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ کی چینی صدر کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت

datetime 12  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو آئندہ ماہ اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں 20 جنوری کو منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ نومبر کے اوائل میں چینی صدر شی جن پنگ کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اسے قبول کیا گیا یا نہیں۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے شی جن پنگ کے ساتھ چھا تعلق بن گیا ہیاور رواں ہفتے رابطہ ہوا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر متعدد چائنا ہاکس کو نامزد کیا ہے جن میں سینیٹر مارکو روبیو بطور وزیر خارجہ شامل ہیں۔نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ جب تک بیجنگ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات نہیں کرتا وہ چینی اشیا پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

نومبر کے آخر میں چین کے سرکاری میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ چینی اشیا پر اضافی محصولات لگانے کا ان کا اقدام دنیا کی دو اعلی معیشتوں کو تباہ کن ٹیرف جنگ میں گھسیٹ سکتا ہے۔ امریکا میں چین کے سفیر ژی فینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا بزنس کونسل کے گالا میں صدر شی جن پنگ کی جانب سے ایک خط پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ چین امریکا کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے تیار ہے۔ ہمیں محاذ آرائی کے بجائے بات چیت اور ایک دوسرے سے تعاون کا راستہ منتخب کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…