پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی’ شاہ محمود قریشی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بہت بڑی غلطی ہوگی۔لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی جو باتیں ہورہی ہیں یہ صوبے میں نفرت پھیلانے کے مترادف ہوگا۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بھی بہت بڑی غلطی ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کو کرش کرنا ملکی سیاست کے لیے ٹھیک نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک لبیک اور عوامی تحریک پرپابندی لگا کر کیا حاصل کرلیا جو اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں۔ اس بات کو رد کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محمود اچکزئی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کی مخالفت کی۔ میری گزارش ہے کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…