اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی مسائل کا حل مگر ہم مذاکرات کیا کریں ہمیں تو مار پڑ رہی ہے۔ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات ہی مسئلہ کا حل ہے، ہم مذاکرات کیا کریں، ہمیں تو مار پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے لئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا، اگر حکومت نے جبر کیا تو ملک کو مزید نقصان ہوگا۔