اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

این اے122ابتدائی نتائج۔سیاسی کارکن صدمے میں۔پارہ چڑھ گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)این اے122ابتدائی نتائج۔سیاسی کارکن صدمے میں۔سیاسی پارہ چڑھ گیا، لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس اہم حلقے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان پیچھے ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ کارکن بے چینی کے ساتھ فیصلہ کن گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 122 میں دن بھر انتخابی گہما گہمی رہی۔ صبح کے اوقات میں ٹرن آﺅٹ کم رہا لیکن جیسے جیسے وقت گزرا دونوں پارٹیوں کے ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز کا رخ کرنا شروع کر دیا۔ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں سیاسی کارکنوں کا پارہ بھی اترتا چڑھتا رہا۔ گڑھی شاہو اور سمن آباد میں نون اور جنون آمنے سامنے آئے تو گویا طوفان برپا ہو گیا۔ بستی سیدن شاہ میں کرسیاں چل گئیں۔ رحمان پورہ اور اچھرہ سمیت بعض دیگر علاقوں میں بھی کارکن مدمقابل آئے اور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکن گڑھی شاہو کے علاقے میں ا±س وقت آمنے سامنے آ گئے جب سردار ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے قافلے ایک دوسرے کے پاس سے گزرے۔ پولنگ ختم ہونے تک مختلف مقامات پر دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آئے لیکن صورتحال قابو میں رہی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…