لاہور(آن لائن) لاہور میں الیکشن کا ماحول گرم رہا ہر شہری کی کوشش ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنا ووٹ کاسٹ کرتے لیکن صبح صبح کسی بھی اہم کام سے پہلے ایک چیز ایسی ہے جس پر لاہوری کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔دن سیاسی ہویا غیر سیاسی ،زندہ دلان لاہور کی صبح مرغ چنے،پائے،لسی اور چائے سے ہوتی ہے ، لاہوریوں کاسارا دن ویسے بھی الیکشن کی گہماگہمی میں لگ جائے،ان اندیشوں کے پیش نظر اہلیان لاہور نے دبنگ ناشتے کے ساتھ مکمل انصاف کیا۔گاہکوں کی غیر معمولی تعداد میںآمد کی توقع کرتے ہوئے دکانداروں نے بھی خاص تیاری کی ہے۔جیسے جیسے لاہوری ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکلے اس عمل سے پہلے یا بعد میں جب اور جہاں بھی جگہ ملی ناشتے کے دور چلے ۔