لاہور/اوکاڑہ( این این آئی)لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں دلہے بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے جبکہ مایوں کے جوڑے میں ملبوس دلہن بھی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ حلقہ این اے 122کے علاقہ باجا لائن کارہائشی سلمان محمود گزشتہ روز دلہے کے لباس میں باراتیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ ڈالنے کےلئے پہنچ گئے ۔ سلمان محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں شادی کی تقریب چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کے لئے آیا ہوں۔لاہورمیں این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والا عامر خان بھی پھولوں سے سجی گاڑی پر اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پردلہا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہی بارات لے کر ظفر وال جائیں گے۔ دولہا کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ان کی زندگی میں شادی کے بعد تبدیلی آنے والی ہے بالکل اسی طرح وہ تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اپنے حلقے میں بھی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔اوکاڑہ میں این اے 144 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے دوران رخصتی سے قبل مایوں کے کپڑوں میں ملبوث چاندنی نامی دلہن بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پہنچ گئی اور وہاں موجود عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔دلہن کا کہنا تھا کہ رخصتی تو ہو جائے گی لیکن ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے اوریہ پہلے سے ہی ارادہ تھا کہ ووٹ دالنے ضرورجانا ہے۔ دلہن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا نے حلقے میں کسانوں کیلئے بہت اچھے کام کئے اس لئے ہم انہیں ووٹ دینے آئیں۔
” جمہوری دلہے “بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے ،مایوں کے جوڑے میں ملبوس دلہن کی بھی آمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
معروف انٹرنیشنل ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی
-
معروف بالی ووڈ اداکار کی قابل اعتراض حالت میں درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل















































