میاں چنوں (آن لائن ) میاں چنوں میں زمین کے تنازعہ پر دومسلح گرپو ں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 8 جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد متعدد افراد فرار ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے علاقے نصرت پور میں دو مسلح گرپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جسمیں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 8افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس پر مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق تصادم کا واقعہ زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8افرد جان بحق ہوئے ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے 6 افرد میں 4بھائی ،والدہ اور گھر کی بہو شامل ہے پولیس کے مطابق علاقے سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تمام نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔