اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں کی جانب سے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر تمھارے پولنگ ایجنٹس نے 11 اکتوبر کو کوئی گڑ بڑ کی تو سیدھی ماتھے پر گولی کھائیں گے اور تم بھی انسان کی بچی بن کے رہنا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے میسجز پر مجھے ہنسی آرہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے بچے شاید مجھے جانتے نہیں ہیں، اگر یہ اتنے اسامہ بن لادن ہوتے تو آج ہم سیاسیت میں نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے اس قسم کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں کہ اب یہ لوگ عورتوں کو دھمکیاں دیں گے، ماتھوں پر گولیاں مارنے والے مر گئے، گولیاں مارنا اتنا آسان کام نہیں ہے۔
(ن) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو جان سے مارنے کی دھمکی
11
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں