کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں رینجرز کے خلاف پولیس کی جانب سے اشتہارات کی اشاعت کے معاملے پر سیکرٹری اطلاعات نذیر جمالی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سیجاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نذیر جمالی کی جگہ زاہد میمن کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، اشتہار کی اشاعت کے بعد پولیس اور رینجرز میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ اشتہار کی اشاعت کے بعد دو پولیس افسروں ایس ایس پی لطیف صدیق اور ڈی ایس پی فخر الاسلام عثمانی کو پہلے ہی عہدوں سے ہٹایا جایا جا چکا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی ثناء4 اللہ عباسی کی سربراہی میں قائم کمیٹی اشتہارات کی اشاعت کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے تحقیقات بھی کر رہی ہے۔