اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

این اے 144 اوکاڑہ ؛5 امیدواروں میں 210 پولنگ اسٹیشنوں پر مقابلہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144اوکاڑ ہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا۔ مقابلہ 5امیدواروں کے درمیان 210پولنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ این اے 144میں مقابلہ 5امیدواروں پاکستان مسلم لیگ ن کے علی عارف، پی ٹی آئی کے محمد اشرف سوہنا ،پیپلزپارٹی کے چودھری سجاد الحسن ، آزاد امیدوار عبدالستار اور آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق جج کے درمیان کے ہوگا۔ تاہم کانٹے دار مقابلہ ن لیگ کے علی عارف اور آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق جج کے درمیان متوقع ہے۔ انتخابی معرکے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ این اے 144میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 61ہزار 370ہے جن میں مرد ووٹرز 1لاکھ 73ہزار991اور خواتین ووٹرز 1لاکھ 42ہزار 419ہیں۔ انتخابی عمل کے لیے 590پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن پر 1500الیکشن اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ انتخابی حلقے میں بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز ، مقاطیسی سیاہی اور پیڈز وغیر ہ کی ترسیل فوج اور پولیس کی نگرانی میں مکمل کرلی گئی ہے۔اکیس یونین کونسلز اور 80دیہات پر مشتمل حلقہ این اے 144میں کل ہونے والے مقابلے کے لیے امیدوار تیار اور ووٹرز بے قرار ہیں ۔ کامیابی کس کے قدم چومے گی یہ فیصلہ کل 5بجے کے بعد ہوجائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…