لاہور(نیوزڈیسک)این ا ے 122 لاہور پانچ کا حلقہ جو کئی اہم علاقوں پر مشتمل ہے، وہیں اس میں کئی اہم شخصیات کے گھر بھی ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور 5 کی آبادی5لاکھ 33ہزار949 ہے۔
یہ حلقہ ایک طرف کینٹ سے ملتا ہے اور اس حلقے میں دھرم پورہ کاآدھا علاقہ ،دربار حضرت میاں میر آبادی،لیڈی گریفن ، مغلپورہ ریلوے اسٹیشن، مغلپورہ ریلوے لوکو موٹوشاپ ورکشاپ، مزنگ روڈ، شادمان،لارنس روڈ اور ایک حد تک ملتان روڈ بھی ملتا ہے۔ اچھرہ اور سمن آباد بھی اسی حلقے میں آتے ہیں .این اے 122 کے علاقے میں گڑھی شاہو بھی آتا ہے جہاں ایاز صادق کا آبائی گھر ہے جس میں ان کے دادا اور والد صاحب رہائش پذیر ہیں ۔اس کے علاوہ این اے 122 میں زمان پارک بھی ہےجہاں عمران خان کی رہائش گاہ ہے۔اس کے علاوہ ایچی سن کالج، حبیب اللہ روڈ، ڈیوس روڈ اور محمد نگر میں بی بی پاکدامن کا مزار بھی اسی حلقے میں واقع ہے۔
این ا ے 122 لاہور پانچ کے حلقے میں کئی اہم شخصیات کے گھر
11
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں