لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان علماء کونسل لاہور کے صدر مولانا محمد مشتاق لاہوری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122سے پاکستان علماء کونسل کے حمایت یافتہ امید وار مولانا عبد القیوم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امید وار سردار ایاز صادق کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔پاکستان علماء کونسل لاہور کے دفترسے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان علماء کونسل کے مرکزی قائدین کے رابطوں کے بعد مولانا عبد القیوم کو سردار ایاز صادق کے حق میں دستبردار کروایا گیا ہے۔