کراچی(نیوزڈیسک).نیب کراچی کی کارکردگی کو اچانک پر لگ گئے۔قومی احتساب بیورو کراچی کے 3 ماہ میں 6 ماہ کی کارکردگی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔جیو نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک نیب کو چھ ماہ میں 22 سو سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ جولائی سے ستمبر تک3 ماہ میں 23 سو سے زائد شکایات وصول ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں کوئی ریفرنس نمٹایا نہیں جاسکا۔ اس کے برخلاف گزشتہ 3 ماہ میں 14 ریفرنسز نمٹائے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون کے دوران کسی نیب ریفرنس میں سزا نہیں سنائی گئی جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران نیب ریفرنسز میں 10 افراد کو سزائیں ہوچکی ہیں۔ ابتدائی 6 ماہ میں 19 اور گزشتہ 3 ماہ میں 21 ملزمان نے پلی بارگین کی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ابتدائی 6 ماہ میں 60 اور 3 ماہ میں 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
نیب کراچی کی کارکردگی کو اچانک پر لگ گئے
11
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں