بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی سے متعلق کیس نمٹا دیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024 |
عمران خان
عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی ملاقات پر پابندی سے متعلق توہینِ عدالت کیس نمٹادیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فیصل چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوئے جہاں سماعت کے موقع پر وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بانی سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے فیصل چوہدری سیمکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وہ اس کیس کے اسکوپ سے باہر نہیں جائیں گے، فیصل چوہدری اْس کے لیے الگ درخواست دائر کریں۔اس موقع پر دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے تین وکلا کی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد کی ملاقات کرائی اور ملاقات کے بعد توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا مقصد پورا ہو گیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کہ کہ توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی جائے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے استفسار کیا کہ کیا جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے آگاہ کیا کہ نہیں، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کا تاحال جیل میں ہونے والی ملاقاتوں پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں اور اگر بعد میں کچھ ہوتا ہے تو اس کے لیے بیان نہیں دے سکتے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وکیل فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ کیا آپ اب مطمئن ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کا جواب دیا کہ عدالت کا اطمینان ہی ہمارا اطمینان ہے۔اس کے بعد عدالت نے توہینِ عدالت کیس نمٹا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…