اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدالت کا علی امین کوگرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت سول جج مبشر حسن نے کی۔علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کیا۔عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کردیے۔عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے کمرہ عدالت میں پیش کرنیکاحکم دے دیا گیا۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…