پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مکان کے تنازعہ پر ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)موضع جہانگیرہ میں مکان کے تنازعہ پر ماموں نے گھر کے اندر اپنے نوجوان بھانجے پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ زوجہ سہراب سکنہ جہانگیرہ محلہ اعوان نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے 21سالہ بیٹے محمد سعد اور بیٹی کے ہمراہ بھائی ابرار کے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ان کے بیٹے محمد سعد اور بھائی اسرار کے مابین زبانی تکرار اور ہاتھا پائی شروع ہوئی،

جس پر ان کے بھائی اسرار نے اسلحہ آتشین سے ان کے بیٹے محمد سعد پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے ، رپورٹ میں وجہ عناد تنازعہ مکان بیان کی گئی ہے ،دریں اثنا موضع مینء میں گلی کھیلتے ہوئے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے دو بچوں کو کچل کر رکھ دیا ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آنے سے چار سالہ بچہ حبیب اللہجاں بحق جبکہ ان کا تین سالہ بہن حفصہ بچی زخمی ہوگئی ، آصف علی کی رپورٹ پر ٹوپی پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…