منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بیرسٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی کو 14 دن سے قید تنہائی میں رکھے جانے کا دعوی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دعوی کیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 14 دن سے قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قید میں غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید اور انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، عمران خان کو قید تنہائی (آئیسولیشن)میں رکھا جا رہا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 دنوں سے چھوٹے سیل میں محدود کر کے بجلی بھی کاٹ دی گئی، انہیں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تمام تر امور سے ناواقف رکھا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ یہی سلوک رہا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے، آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت غیرقانونی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا بھی جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور پھر صوبے کے عوام کو اپنی نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…